خضدار ، پارکو میں شہری کی جانب سے لگائے گئے 8لاکھ روپے کی لاگت سے لگانے والا شمسی سسٹم کو طوفان لے اڑا

لاکھوں روپے کا نقصان ، علاقے میں لوگ پینے کے پانی سے محروم

جمعرات 6 جولائی 2017 17:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) خضدار کے علاقہ پارکو میں شہری کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت 8لاکھ روپے کی لاگت سے لگانے والا شمسی سسٹم کو ہوانے اڑادی، لاکھوں روپے کا نقصان ، علاقے میں لوگ پینے کے پانی سے محروم تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ پارکو پیپلی کے علاقے میں عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مقامی شہری ماسٹر عبدالخالق سمالانی نے از راہ ہمدردی اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم نصب کیا تھا ، جس میں 21شمسی پلیٹ لگائے تھے ،اور لاگت آٹھ لاکھ روپے سے زائد آئی تھی، تاہم گزشتہ روز آنے والی طوفانی ہوانے تمام سولر پلیٹس کو اکھاڑ کر دور جاکر گرادیا ، اس تباہی سے نہ صرف لاکھوں روپے کا نقصان ہوا بلکہ عوام کو پینے کا پانی بھی ملنا بند ہوگیا ، اس نقصان کے بعد مذکورہ خدا ترس شخص کے پاس اب وہ حیثیت باقی نہیں رہی کہ وہ پھر سولر پلیٹس لگا کر عوام کو پانی کی نعمت سے مستفید کرائیں ،مقامی آبادی نے کمشنر قلات ڈویژن ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار ،ڈپٹی کمشنر خضدارو دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلی پارکو کے عوام کے اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ یہاں کے باشندوں کو ایک بار پھر پینے کا پانی میسرآئے اور ان کی مشکل دورہو۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں