خضدار: قومی شاہراہ پر دو کاروں کے مابین ٹکر ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

اتوار 2 جولائی 2017 22:20

خضدار۔02 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب دو کاروں کے مابین ٹکر ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے۔ وڈھ لیویز کے مطابق اتوار کو قومی شاہراہ پر وڈھ کراڑو کے مقام دوکاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ تین افراد مولوی عبدالباری شاہوانی ،حضور بخش شاہوانی اور ایک خاتون ساکن کھنڈ زخمی ہوگئے۔ جنھیں طبی امداد کے لیئے ہسپتال پہنچایاگیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں