خضدار‘ پکنک سے واپس آنے والے پچاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

جمعہ 30 جون 2017 22:30

خضدار۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)مولہ کے سیاحتی علاقہ چٹوک کے مقام پر پکنک کر کے واپس آنے والے پچاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ،لاکھوں روپے نقدی ،درجنوں قیمتی موبائل فونز ،دستی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والوں میں کراچی ،خضدار سمیت دیگر علاقوں کے سیاح شامل ہیں ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی مذمت اور ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ کیا گیا ۔پولیس کے مطابق تحصیل مولہ کے سیاحتی علاقہ چٹوک جہاں اندرون بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح پکنک منانے آتے ہیں‘گزشتہ روز پکنک منا کر واپس آنے والے پچاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو نا معلوم مسلح ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

لٹ جانے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مولہ کی حدود میں ان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے نقدی ،دو درجن سے زائد قیمتی موبائل فونز ،قیمتی دستی گھڑیا ں اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہو گئے ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ قبل ازیں ہم کئی بار اس علاقے میں پکنک منانے آئے ہیں مگر اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا مگر اس دفعہ ملزمان نے ہمیں لوٹ کر فرار ہوئے۔ دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں