وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال خان کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے برادر نسبتی سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 30 جون 2017 21:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی برادر نسبتی ،آغا عبدالخالق احمد زئی کے بھانجے ،آغا شہر یار درانی ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی کے بھائی سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام آف لسبیلہ جام کمال خان ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر سردار محمد یعقوب ناصر ،صوبائی وزیر سردار در محمد ناصر ،ایاز مندوخیل ،ساجد دشتی اور دیگر نے ان کے گھر آغا ہاوس جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں