وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے کرخ گریڈ اسٹیشن تک بجلی کی سپلائی بحال ہیں پر کیسکو کی غیر زمہ داری کیوجہ سے ابھی تک لوگوں کو میٹرز مہیاء نہیں کئے گئے

صوبائی رہنماء مسلم لیگ (ن) میر جمعہ خان شکرانی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 30 جون 2017 21:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء و ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے رکن میر جمعہ خان شکرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے کرخ گریڈ اسٹیشن تک بجلی کی سپلائی بحال ہیں مگر کیسکو کی غیر زمہ داری کی وجہ سے ابھی تک لوگوں کو میٹرز مہیاء نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کرخ کے عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں چیف کیسکو نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ آج سے عملہ پہنچ جائے گا اور میٹروں کی تنصیب شروع ہو جائے گی اگر وعدے کے مطابق کام شروع نہیں ہوا تو ہم سخت احتجاج کرئینگے۔

وہ بروز جمعہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کرخ و مولہ چونکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلقہ انتخاب ہے ان کی کاوشوں کی بدولت کرخ گریڈ اسٹیشن چھ ماہ قبل مکمل ہوا بجلی بھی گریڈ اسٹیشن تک بحال ہو گئی مگر فنڈز ریلز ہونے کے باوجود کسیکو کی غیر زمہ داری کی وجہ سے لوگوں کو میٹر سپلائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے چھ ماہ گزرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے حلقہ انتخاب کے لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اس حوالے سے ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا گزشتہ روز چیف کیسکو نے ہمیں یقین دلایا کہ آج سے شہریوں کو کیسکو رول کے تحت میٹر یں فراہم کر دی جائے گی اور کیسکو کا عملہ آج کرخ پہنچ جائے گی اس یقین دھانی پر ہم نے اپنی احتجاج کا فیصلہ واپس لیا اگر آج عملہ کرخ نہیں پہنچا تو ہم سخت ردعمل کا مظاہرہ کرئینگے جس کا زمہ دار کیسکو انتظامیہ ہو گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں