جھالاوان کے خطے سے خونی رشتے وابستہ ہیں ،یہاں ہمارے قبیلے کی ذیلی شاخیں بڑی تعداد میں آباد ہیں

ان کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طو ر پر ہر ممکن کوشش کرونگا ، عنقریب ضلع خضدار کے مختلف علاقوں کو دورہ کرکے مسائل دریافت کر نے کیساتھ ساتھ انہیں منظم کرنے کی بھی کوشش کرونگا وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال خان کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 30 جون 2017 21:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ جھالاوان کے خطے سے ہماری خونی رشتے وابستہ ہیں یہاں ہمارے قبیلے کی ذیلی شاخیں بڑی تعداد میں آباد ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے میں ذاتی طو ر پر ہر ممکن کوشش کرونگا اور عنقریب ضلع خضدار کے مختلف علاقوں کو دورہ کرکے ان کے مسائل دریافت کر نے کے ساتھ ساتھ انہیں منظم کرنے کی بھی کوشش کرونگا والد صاحب کے انتقال کے بعد تمام زمہ داریاں میری کاندھوں پر ہیں۔

وہ بروز جمعہ گنگو ہاوس گزگی میں محمد ایوب گنگو ،محمد موسیٰ گنگو اور طارق گنگو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرخطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں محمد موسی گنگو نے خطاب کرتے ہوئے انہیں خضدار آمد پر خوش آمدید کہااور کہا کہ خضدار ،فیروزآباد ،کرخ اور دیگر علاقوں میں قبیلہ کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں انہوں نے جام کمال خان کو ضلع خضدار کا تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی جنہیں وہ قبول کی جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جھالاوان کے خطے میں جام قبیلہ کے کے زیلی شاخین جن میں جاموٹ ،چھٹہ ،و دیگر شاخین شامل ہیں بڑی تعداد میں آباد ہیں اس حوالے سے ہماری خونے رشتے اس خطہ سے وابستہ ہیں سابق وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد جہاں سیاسی زمہ داریاں میرے کاندھوں پر آ گئی وہاں قبائلی امور کی زمہ داریاں بھی میری زمہ داری میںہیں یہاں آباد قبیلے کے لوگوں کے مسائل کو جاننے اور ان کے مسائل حل کرنے کی خاطر میں گنگو برادران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے عنقریب ضلع کا دورہ کرونگا قبیلے کے تمام معتبرین سے ملکر انہیں منظم کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ہمارے قبیلے کے لوگ خطہ جھالاوان میں خود کو کبھی اکیلا محسوس نہ کریں کسی بھی مسئلے پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں قبل ازیں جب وفاقی وزیر مملکت خضدار پہنچے تو محمد ایوب گنگو ،محمد موسیٰ گنگو ،طارق گنگو ،حاجی محمد قاسم گنگو اور دیگر نے ان کا استقال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں گنگو ہاوس گزگی لے گئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں