بارش اور سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور پکنک منانے کیلئے جانیوالوں کوبحفاظت نکالنے کیلئے ایف سی ،لیویز اور رضاکارر تنظیوں کے کارکنان پیش پیش رہے

کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک کی ریسکیو آپریشن کی نگرانی

جمعرات 29 جون 2017 21:11

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) بارش اور سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور پکنک منانے کے لئے جانے والوں کوبحفاظت نکالنے کے لئے ایف سی ،لیویز اور رضاکارر تنظیوں کے کارکنان پیش پیش رہے ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک خود ریسکیو کی نگرانی کی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر تحصیلدار حبیب گچکی اور رضاکار تنظیم النور فاونڈیشن کے رضا کار بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد دیتے رہے ،بارہ گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد کرخ کا خضدار سے زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے دن سے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے تحصی بھلونک تحصیل کرخ مولہ اور ونگو کے مقام پر سیلابی ریلہ کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پکنک پر جانے والے لوگ محصور ہو گئے تھے جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر لیویز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا اور پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے خوراک اور صاف پانی کا بھی بندوبست کیا دوسری جانب اطلاع ملتے ہی کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک اور ایف سی کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں کو پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا ریسکیو کی نگرانی کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خود کی اور سینکڑوں لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کر دئیے جبکہ دوسری جانب سماجی تنظیم النور فاونڈیشن کے بانی منیر نور اور ان کے باقی رضاکاروں نے بھی لوگوں کو بحفاظت نکالنے ان کے لئے خوراک کا بندوبست کرنے میں پیش پیش رہے متعلقہ علاقوں میں خوراک پہنچایا ونگو کے دور افتادہ علاقے میںپھنسے ہوئے لوگوں کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سے رابطہ کیا اور انہیں لیویز جھل مگسی کے تعاون سے نکال کر لیویز کی گاڑیوں میں کوئٹہ خضدار روانہ کر دیا گیا ،قلا ت اسکاوٹس اور لیویز کے جوانوں نے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کرخ کا خضدار سے زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں