ایف سی ،لیویز اور رضاکار تنظیموں کے کارکنان نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

جمعرات 29 جون 2017 19:00

خضدار۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) خضدار بارش اور سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور پکنک منانے کے لئے جانے والوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ایف سی ،لیویز اور رضاکار تنظیموں کے کارکنان پیش پیش رہے ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک خود ریسکیو کی نگرانی کی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر تحصیلدار حبیب گچکی نے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد دیتے رہے ،بارہ گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد کرخ کا خضدار سے زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے دن سے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے تحصیل کرخ و مولہ اور ونگو کے مقام پر سیلابی ریلہ کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ محصور ہو گئے تھے جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر لیویز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا اور پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے خوراک اور صاف پانی کا بھی بندوبست کیا دوسری جانب اطلاع ملتے ہی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک اور ایف سی کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں کو پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا۔

ریسکیو کی نگرانی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خود کی اور سینکڑوں لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کر دئیے جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی لوگوں کو بحفاظت نکالنے ان کے لئے خوراک کا بندوبست کرنے میں پیش پیش رہے‘ متعلقہ علاقوں میں خوراک پہنچایا ونگو کے دور افتادہ علاقے میںپھنسے ہوئے لوگوں کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سے رابطہ کیا اور انہیں لیویز جھل مگسی کے تعاون سے نکال کر لیویز کی گاڑیوں میں خضدار روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں