ایف سی کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو امداد پہنچائی گئی

جمعرات 29 جون 2017 16:48

ایف سی کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو امداد پہنچائی گئی
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ایف سی کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو امداد پہنچائی گئی۔خضدار کے علاقہ بھلُونک ودیگر علاقوں میں سیلابی ریلے کے باعث سڑکیں پانی میں بہہ گئی تھیں اور آمدورفت کا ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگ پھنس گئے ہیں ۔آج ایف سی قلات اسکائوٹس کی امدادی ٹیم نے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل اور کرنل قادری کی سربراہی میں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

النور فائونڈیشن کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی ، بابا شفیق احمد ، منیر نور ،اور نذیراحمد نتھوانی نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ایف سی کے جوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بڑی تعداد میں ریسکیو کیا اور ایف سی نے کثیر تعداد لوگوں میں غذائی اشیاء تقسیم کی ۔ایف سی ایک ایسے موقع پر سیلابی علاقے میں پہنچی جہاں گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسافر اور پکنک منانے والے افراد پھنس گئے تھے ۔اوران کے پاس کھانے پینے کی کوئی بھی چیز موجود نہیں تھی ۔سیلابی ریلے میں پھنسے افراد نے ایف سی کا شکریہ ادا کیا کہ ایف سی کے جوانوں نے اس مصیبت کی گھڑی میں ان کاساتھ دیا اور انہیں بڑی مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوئی ۔اور ہمیں امداد فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں