خضدار میں نا معلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جا ں بحق

بدھ 28 جون 2017 21:31

خضدار۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) ضلع خضدار میں نا معلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عید کی شب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد عباس زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ جہاں دو دن زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گیا۔ پولیس واقعہ کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں