کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جا ں بحق ،خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی

بدھ 28 جون 2017 21:31

خضدار۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جا ں بحق ،خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سات کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس کے مطابق عید کے دوسرے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار پیر عمر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہو الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت چھ افرادشدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو لیویز اور پرائیوٹ گاڑیوں میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امدا د کے دوران مطیع اللہ اور بی بی سیدو جا ں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی کریم اللہ ،حاجی رحمت اللہ ،فرشتہ بی بی اور شریفہ کو ابتدائی طبی امدا د پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسر ا واقعہ باغبانہ چککو کے مقام پر پیش ہوا جہاں خضدار سے سورا ب جانے والی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنے والی سرف گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو لیویز اور پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جن میں برکت خان ،عرفان،منہاج ساکنان کوئٹہ ،مقدس ،ظفر اللہ ،صاحب خاتون،محمد ایوب ،غلام حسین ،سعیدہ ،نادر علی ،عبدالرشید سعادیہ اور سعید احمد شامل ہیں۔ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ ایک اور حادثے میں پکنک منانے کے لئے جانے والے علی احمدموٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث گر کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں