وزیراعلی بلوچستان کے برادرنسبتی سینیٹر آغا شہباز خان درانی دل کا دورہ پڑنے سے خضدار میں انتقال کرگئے

اتوار 25 جون 2017 18:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے برادرنسبتی سینیٹر آغا شاہباز خان درانی دل کا دورہ پڑنے سے خضدار میں انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق آغاشہباز خان درانی ایوان بالا سینٹ کے رکن اور سینٹ میں ایشور کمیٹی کے رکن وہ گزشتہ رایک سال سے عارض طلب میں مبتلا تھے اس سے قبل بھی انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا تھا اور انھیں ہسپتال داخل کردیا گیا تھا وہ چند روز قبل علاج کے سلسلے میں امریکا گئے تھے آج سے تین روز قبل وہ عید منانے کی خاطر خضدار آئے تھے گذشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل کرگئے آغا شہباز درانی مرحوم کا نماز جنازہ مرکزی عید گاہ خضدار میں پڑھائی گئی اور تدفین سونیجی خضدارمیں اپنے والد آغا شیر دل کی پہلو میں کردی گئی نماز جنازہ میں انکے بھائیوں آغا شیر یار درانی ،ڈسٹرکٹ چیئرمین آغاشکیل احمد درانی ،آغا شانزیب درانی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو ،صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنرخضدار سہیل الرحمن بلوچ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،پی ایس وزیراعلی بلوچستان محمد ایوب قریشی ودیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تعزیت کا سلسلہ درانی ہاوس خضدارمیں جاری ہیں دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری جو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں ان کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں