کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ،خواتین و بچوں سمیت بارہ افراد زخمی

جمعہ 23 جون 2017 22:55

خضدار۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ،خواتین و بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو مسافر محمد ابراہیم ولد میر محمد ساکن مستونگ ،ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق اور آٹھ مسافر جن میں کبیر احمد ،سید سعد اللہ ،عبدالکریم ،جلیل احمد ،علاوہ الدین ،غوث اللہ ،شیر محمد ،سید علی شاہ اور دیگر شامل ہیںزخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو پولیس و پرائیوٹ گاڑیوں میں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے بعد کراچی اور کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار رحم علی ولد ناصر علی قلندرانی ساکن قلات جا ں بحق ہو گیا ۔ٹوڈی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں کراچی سے خضدار آنے والی مزداٹرک کراڑو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سیف اللہ ولد سعید احمد لانگو موقع پر جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں