گورو تا خضدار روڈ کی حالت دیکھ کر حکومت کی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی،میر خدابخش مینگل

جدید دور میں گورو کے لوگ روڈ جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ترقی کے دعویداروں کے لئے یہ ایک سوالیہ نشان ہیں، سابقہ جنرل کونسلر

منگل 20 جون 2017 23:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء)بلوچستان نیشنل پارٹی ساسول گورو کے جنرل کونسلر میر خدابخش مینگل، سینئر رہنماء محمد امین مینگل آغاعبدالکریم شاہ شیر محمد عیسازئی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ گورو تا خضدار روڈ کی حالت نا گفتہ بہ ہے جبکہ روڈ کے حالت روز بروز خراب ہوتا جا رہا ہے روڈ بالکل سفر کا قابل نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس جدید دور میں گورو کے لوگ روڈ جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ترقی کے دعویداروں کے لئے یہ ایک سوالیہ نشان ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سکرٹری بلوچستان و الیکشن بی این آر سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورو خضدار کے عوام پر رحم کھاکر اس روڈ پر کام کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں