میڈیکل کالج خضدار میں سفارشی بھرتیوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ، ترجمان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار

منگل 20 جون 2017 23:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میڈیکل کالج خضدار کے محکمہ صحت میں خالی اسامیوں کی تعیناتی پر میڈیکل کی سلیکشن کمیٹی نے اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کی تعیناتی کرکے بیروزگارنوجوانوں کی تذلیل کی گئی ہے اور تو اور کمیٹی کی خدمت کرنے والوں کو بھی نوازا گیا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسطرح کی سلیکشن اور تعیناتی کے خلاف عنقریب خضدار کے تمام بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ مل عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں