تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے ،میرشفیق الرحمن

پیر 19 جون 2017 16:44

تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے ،میرشفیق الرحمن
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرپارٹی انتخابات میں انصاف پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پرخضدارمیں بھی جوش وخروش،پی ٹی آئی کے سینئرصوبائی رہنمائوں میرشفیق الرحمن ساسولی ،انعام اللہ مینگل ضلع خضدارکے صدررئیس عبدالرحمن کردجنرل سیکریٹری میرعزیزالرحمن ساسولی سٹی صدرحافظ غلام نبی رنداور شبیرشیخ نے کہاکہ ہم دل کی گہرائیوں سے دوبارہ نومنتخب چیئرمین قائدتحریک عمران خان ،صوبائی صدریارمحمدرندکومبارکبادپیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میںکسی انٹرپارٹی الیکشن کے عمل میں دولاکھ تیس ہزارافرادسے زائدکابراہ راست شامل ہوناایک تاریخی اورمثالی فیصلہ ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے ،انہوںنے مزیدکہاکہ ہم سرداریارمحمدرندسمیت انصاف پینل کے تمام نومنتخب مرکزی وصوبائی عہدیداروں سے توقع رکھتے ہیںکہ وہ بلوچستان میں پارٹی کومزیدفعال بنانے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں