وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تحصیل مولہ میں 80حفاظتی بندات کی تعمیر ،شمسی توانائی فراہمی کا اعلان قابل ستائش اقدامات ہیں،میر عبدالرحمن زہری

پیر 19 جون 2017 16:28

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تحصیل مولہ میں 80حفاظتی بندات کی تعمیر ،شمسی توانائی فراہمی کا اعلان قابل ستائش اقدامات ہیں،میر عبدالرحمن زہری
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے تحصیل مولہ میں 80کروڑ روپے سے حفاظتی بندات کی تعمیر اور 50کروڑ روپے سے شمسی توانائی فراہمی کا اعلان قابل ستائش اقدامات ہیں ۔ قبل ازیں ضلع خضدار میں ایک ارب روپے کا پیکج بھی وزیراعلیٰ نے فراہم کی تھی جن پرتعمیراتی کام ہورہاہے جب کہ حالیہ بجٹ میں بھی خضدار کے لئے بہت کچھ رکھا گیا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عوام دوستی اور علاقہ دوستی کا نتیجہ ہے یہ پہلی بار ہورہاہے کہ کسی وزیراعلیٰ نے ڈویژن ہیڈکوارٹرز کو ایک ایک ارب روپے کا پیکج فراہم کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مختصر مدمت میںصوبے کو ترقی دینے اور عوامی مسائل کم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کا چین کا کامیاب دورہ اور سی پیک کے سلسلے میں وہاں وسیع پیمانے پر منصوبوں ویاد داشت پر دستخط اور معاہدہ کرنے سے یہاں ترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے بہت سارے اضلاع ترقی کریں گے اور اس کا فائدہ وہاں کے عوام کو ملیگا ۔ موجودہ صوبائی حکومت کے قابل ستائش اقدامات مدتوں یاد رکھے جائیں گے کہ جس نے مختصر مد ت میں کئی سالوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑے فیصلے کئے اوران پر عمل بھی کیا اور واقعتا عوام کے مسائل کم بھی ہوئے ۔سی پیک کی صورت میں روشن ومستقبل بلوچستان کا آغاز ہوا اور اسی طرح ہزاروں خالی پوسٹس پر بھرتی کا سلسلہ شروع ہوا ۔

اور بلوچستان کے تمام اضلاع کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا یہ وہ تمام اقدامات و فیصلے اور ان پر عملد رآمد تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے موجودہ صوبائی حکومت خصوصی پیکج کے تحت شہری اور دیہی علاقوں کو برابرکی بنیاد پر ترقی دینے کے لئے بڑے پیمانے پر وسائل خرچ کررہی ہے ۔ کئی سالوں سے خالی ہزاروں آسامیوں کو مشتہر کرکے ان پر صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

سی پیک منصوبے پر عملد رآمد مذید تیز تر کردیا گیا ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزرائے اعلیٰ کا حالیہ دورہ چین اور اس میں وسیع پیمانے پر معاہدات کا عملی نفاذ بہت جلد پورے ملک خصوصابلوچستان میں سامنے آئیگا اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔موجودہ حکومت کے ان تاریخ ساز اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں