وفاقی شرعی عدالت کے جج،جسٹس ظہور احمد شاہوانی کی والدہ کوئٹہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

ہفتہ 17 جون 2017 23:07

وفاقی شرعی عدالت کے جج،جسٹس ظہور احمد شاہوانی کی والدہ کوئٹہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں
خضدار۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) وفاقی شرعی عدالت کے جج،جسٹس ظہور احمد شاہوانی کی والدہ کوئٹہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ،مرحومہ بی این پی و زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما ملک نصیر احمد شاہوانی اور ایم پی اے ہاسٹل کے کنٹرولر ملک نثار احمد شاہوانی کے والدہ ،انسپیکشن جج بلوچستان ہائی کورٹ ملک منور احمد شاہوانی ،پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان کے کوارڈنیٹر ملک فرید احمد شاہوانی کی چچی ،ظہر احمد شاہوانی ایڈووکیٹ اور شہزاد احمد شاہوانی ایڈووکیٹ کی دادی تھی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے لئے تعزیت جسٹس ظہور احمد شاہوانی کے گھر واقع کیچی بیگ سریاب روڈ کے مقام پر لی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں