النور فاؤنڈیشن کی جانب سے خضدار اور گردونواح میں120خاندانوں میں راشن اور عید پیکیج تقسیم کیاگیا
ہفتہ 17 جون 2017 18:24
(جاری ہے)
۔النور فائونڈیشن کے چیئرمین بابا شفیق احمد چنال ، منیر نور گرگناڑی ، نذیر نتھوانی و دیگرمنتظمین نے راشن تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خداترس لوگوں کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمن بلوچ کے ہم مشکور ہیں کہ انہوںنے ہمیشہ ہماری سرپرستی اور قدم قدم پر ہماری رہنمائی بھی کی یہی وجہ ہے کہ آج ہم ان غریب و مساکین افراد کے سروں پر دست شفقت رکھ کرکی نہ صرف مالی مدد کررہے ہیں بلکہ ان میں راشن بھی تقسیم کیا جارہاہے ۔
ہم اس طرح کی خدمت کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھیں گے ۔ جے یوآئی رہنماء میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیاء کایہ ضابطہ ہے کہ اکیلا ایک انسان کچھ بھی نہیں ہے ہر انسان زندگی بسر کرنے کے لئے دوسروں کا محتاج ہوتاہے ہر انسان کی زندگی دوسرے انسانوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ایک مثالی معاشرہ اس وقت بنتا ہے جب ایک دوسرے کے غم و خوشی میں شریک ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کی جائے ۔ ہمارے نوجوان طبقے میں جوش و جذبہ اور کچھ کرنے کی جستجو سب سے بڑھ کر موجود ہے ۔ النور فائونڈیشن کی ٹیم نوجوان طبقے پر مشتمل ہے ان میں خدمت کا جوجذبہ پایا جاتا ہے وہ قابل دید اور قابل رشک ہے ۔ آج یہاں میں دیکھ رہاہوں کہ انتہائی غریب ، بیوہ ، اور نادار خواتین و مرد حضرات میں راشن عید پیکج اور ملبوسات تقسیم کیئے جارہے ہیں ۔ یقینا جب ان غرباء کے چہروں پر خوشی کی لہر آئیگی تو اس سے ہمارے دلوں کو بھی تسکین ملے گی ۔اپنے آپ کے لئے تو ہر ایک کو جینا آتا ہے تاہم خوشی اس بات کی ہے جب آپ کو دوسروں کے لئے بھی جینا آجائے ۔مجھے النور فائونڈیشن اور اس کی ٹیم میں یہی وہ لگن نظر آرہی ہے ۔ گزشتہ چند روز سے غریب اور مساکین میں راشن کی تقسیم قابل ستائش ہے ۔ ہماری سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ اس طرح کے اداروں کی سرپرستی کریں ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ غریب اور مساکین کی بہتر انداز میں مدد کرسکیں ۔یہی جذبہ ہرایک کو اپنے اندر پیدا کرناچاہئے تب جا کر ہم انسانیت کی خدمت کے اعلیٰ رتبے پر پہنچ سکتے ہیں ۔ محسن نصیر نے کہاکہ النور فائونڈیشن نے جس طرح مختصر مدت میں دکھی انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مثال پیش کی ہے اس پر ہم سب فخر محسوس کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر ادارے دیگر طبقات اور دیگر افراد بھی النور فائونڈیشن کی تقلید کرتے ہوئے اسی طرح انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں گے دین و اسلام فلاح انسانیت کادرس دیتے ہیں سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اس طرح انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار