خضدار لیویز نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی

ہفتہ 17 جون 2017 18:24

خضدار لیویز نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) لیویز فورس کا اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی سربراہی میں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف میں خصوصی آپریشن ، دو ملزمان گرفتار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، موٹرسائیکل چوری کرنے کے مکمل نیٹ ورک کا انکشاف اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعدادخان مندوخیل نے بتایا کہ لیویز فورس نے خضدار کے علاقہ کرخ میں موٹرسائیکل چوری کے ملزمان کی موجودگی پر چھاپہ مار کر دو موٹرسائیکل چورعبدالستار اور احمد کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیئے ،گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ موٹرسائیکل چوری کرنے والے چوروں کا ایک مکمل نیٹ ورک قائم ہے جو خاران اور فیروز آباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ رہزن موٹرسائیکل چوری کرکے کرخ ، خاران اور اندرونی سندھ میں فروخت کردیتے ہیں ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی موٹرسائیکل چوری میں ملوث دوسرے نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیاجائیگا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں