تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں انصاف پینل کی بھاری اکثریت سے جیت پر خضدار میں جشن کا سماں

بدھ 14 جون 2017 17:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں انصاف پینل کی بھاری اکثریت سے جیت پر خضدار میں جشن کا سماں، پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی رہنمائوں میر شفیق الرحمن ساسولی انعام اللہ مینگل ضلعی صدر رئیس عبدالرحمن کرد جنرل سیکریٹری میر عزیز الرحمن ساسولی سٹی صدر حافظ غلام نبی رند اور حافظ شبیرشیخ نے کہاہے کہ نومنتخب مرکزی چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر یار محمد رند کو کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان میں کسی انٹرا پارٹی کے الیکشن میں بائیس لاکھ افراد کا براہ راست شامل ہونا ایک تاریخی و مثالی فیصلہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے انہوںنے مزید کہاکہ ہم سردار یار محمد رند سمیت انصاف پینل کے تمام نومنتخب مرکز و صوبائی عہدیدار وں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں پارٹی کو مذید فعال بنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں