قلات ڈویژن کے 14پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی

بدھ 14 جون 2017 17:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) قلات ڈویژن کے 14پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ،گیارہ پولیس اہلکار اے ایس آئی اور تین پولیس اہلکار ایس آئی کے عہدے پر ترقی مل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی قلات رینج محمد ظفر علی کے حکمنامے کے تحت چودہ پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ، جن میں گیارہ حوالدار پولیس اہلکاروں کو اے ایس آئی اور تین اے ایس آئی پولیس اہلکاروں ایس آئی کے عہدے پر ترقی دید گئی ۔

اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں میں محمد اسحاق بیلہ علی حسن خضدار محمد عارف خضدار محمد اقبال خاران نوراحمد خضدار سدیر احمد خاران شفیق احمد خضدار محمد عالم خضدار محمد بشیرخضدار محمد خان خضدار شفیع محمد خضدار شامل ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں