خضدار‘ نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق‘ خاتون سمیت دو افراد زخمی

اتوار 11 جون 2017 22:50

خضدار۔11جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) تحصیل نال کے علاقہ بدرنگ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق تحصیل نال علاقہ گریشہ بدرنگ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا طبی امداد کے دوران معیار ولد دادل جا ں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں مسماة (م) اور عیسیٰ خان شامل ہیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد خضدار منتقل کر دیا گیا۔ لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں