خضدار کے دو طلباء نے میٹرک کے امتحان میں نوسو کے ہندسے کو عبور کرکے ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 11 جون 2017 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) خضدار کے دو طلباء دائود کرد اور وہاب اللہ نے میٹرک کے امتحان میں نوسو کے ہندسے کو عبور کرکے پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، خضدار کے معروف تعلیمی ادارہ سن رائز اسکول و کالج کے طالب علم دائود کرد اور ایف سی پبلک اسکول کے طالب علم وہاب اللہ نے میٹرک کے امتحان میںنو سو ہندسے عبور کرکے یکساں نمبر وں کے ساتھ پورے ڈسٹرکٹ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی،دائود کرد (سن رائز اسکول وکالج خضدار) 919 اور وہاب اللہ (ایف سی پبلک اسکول خضدار)نے بھی919نمبر لیکر پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

دائو د کرد سن رائز اسکول و کالج کے ہونہار اور محنتی طالب علم ہے ۔اس سے قبل انہوں رائٹنگ یعنی خوبصورت لکھائی میں پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ حاصل کرچکا ہے ۔

(جاری ہے)

خضدار میں صوبے کا معروف اقامتی ادارہ بی آر سی اورڈی پی سی ودیگر تعلیمی ادارے کی موجودگی میں سن رائز اسکول و کالج اور ایف سی پبلک اسکو کے طلباء کا پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنااعزاز کی بات ہے ۔

سن رائز اسکول وکالج خضدار پورے ضلع کا نامور تعلیمی ادارہ ہے اس سے قبل بھی مذکورہ تعلیمی ادارے کے طلباء نے صوبے میں مقابلے کے امتحانات میں نمایاں نمبرات سے پاس ہو کر نہ صرف اپنے تعلیمی ادارہ بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کرتے رہے ہیں ، اس بار بورڈ کے امتحان میں سن رائز اسکول و کالج خضدار میں زیر تدریس طالب علم دائود کرد نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے نے اپنے تعلیمی ادارے کا اعزاز برقرار رکھا۔

اسی طرح ایف سی پبلک اسکول خضدار بھی اپنے محنتی منتظمین اور اساتذہ کی وجہ سے معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ طالب دائود کرد اور وہاب اللہ کی جانب سے 900ہندسوں کو عبور کرکے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا نہ صرف ان کے والدین بلکہ ان کے اساتذہ کے لئے فخر کی بات ہے ۔یاد رہے کہ سن رائز ماڈل اسکول وکالج خضدار کابورڈ کے امتحانات میں رزلٹ 97فیصد رہا۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، اسسٹنٹ کمشنر خضدارجمعداد خان مندوخیل نے طالب علم دائود کرد اور وہاب اللہ کو پورے ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ان کے والدین اور اساتذہ کرام کے محنت کا نتیجہ ہے کہ انہوںنے امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے اس اعزاز کے مستحق ٹھرے اورجب کہ ان کے تعلیمی ادارے سن رائز اسکول و کالج اورایف سی پبلک اسکول خضدار کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام و منتظمین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوںنے محنت کی اور ان کے طلباء نے امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اداروں اور پور ے ضلع و صوبے کا نام روشن کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں