خضدار میں کامیاب سستے بازار کا انعقادعمل میں لایا گیا
سستے بازار سے شہریوں نے بھر پور فائدہ اٹھاکر خریداری کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ
ہفتہ 10 جون 2017 19:56
(جاری ہے)
ضلع خضدار میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کوسستی اشیاء کی فراہمی کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس پر بدستور عملدرآمد ہورہاہے ۔
اس سلسلے میں خضدار شہر کے علاوہ تحصیلوں میں بھی سستے بازار بھی لگائے جارہے ہیں آج یہاں خضدار ارباب کمپلیکس میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں خریداری کے لئے شہریوں کا جمع غفیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم عمرانی،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، مسلم لیگ (ن) خضدار سٹی کے صدر بشیراحمد جتک ،نذیراحمد نتھوانی بابا شفیق احمد ،ایس ایچ او خضدار بھاول خان پولیس انسپکٹر عبداللہ ، اے ایس آئی عطاء اللہ جاموٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں پر پہلے ہی یہ بات واضح کردی تھی کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے قیمتوں کو اعتدال پر لائیں تاکہ ہر شہر ی رمضان المبارک کے مہینے میں خریداری کرسکے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ نعمتوں اور فائدے سمیٹنے کا مہینہ ہے ۔ دکاندار اس مہینے میں گرانفروشی کا مرتکب ہو کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا سبب نہ بنیں ۔ بلکہ سستے داموں اشیاء فروخت کرکے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے مستفید ہوں ۔ ضلعی انتظامیہ کی اس سختی سے تاکید کے بعد خضدار بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مناسب اور اعتدال پر آچکی ہیں۔آج یہاں خضدار میں سستا بازار لگنے سے شہری بھر پور خریداری کررہے ہیں ۔ جو وقتاً فوقتاً رمضان المبار ک کے مقدس مہینے کے اختتام تک لگایا جاتا رہیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ان سستے بازاروں میںخوردونوش کی تمام اشیاء دستیاب ہیں ۔ کہیں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی دکاندار اضافہ کرے اور گرانفروشی کا مرتکب ہو تواس کی شکایت پرائس کنٹرول کمیٹی کو ضرور دیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری