نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پہلی بار بلوچستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے،میر عبدالرحمن زہری

آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت و دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے جس بڑے پیمانے پر رقم رکھی گئی ہے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان نوکی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 8 جون 2017 23:27

نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پہلی بار بلوچستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے،میر عبدالرحمن زہری
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) خضدارکے صدر میر عبدالرحمن زہری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سربراہی میں صوبائی حکومت پہلی بار بلوچستان سے غربت و پسماندگی کے خاتمہ کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ یہ پہلی بار ہے کہ جس طرح عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی گئی ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ۔

آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت و دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے جس بڑے پیمانے پر رقم رکھی گئی ہے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ذاتی دلچسپی اور قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میر عبدالرحمن زہری نے کہاکہ جھالاوان کے عوام اپنے دوست اور دشمن کی پہچان رکھیں ۔

(جاری ہے)

جو رہنماء ان کے مسائل بہتر انداز میں حل کرسکتا ہے وہ اسی کی حمایت کریں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جس طرح خضدار کو ایک ارب روپے کا پیکج دیا اور وہ وہاں خوشحالی کا ایک نئے دور کا آغاز کیا وہ مدتوں یاد رکھے جائیں گے ۔

حالیہ بجٹ میں بھی خضدار کے لئے بہت کچھ رکھا گیا ہے اور انشاء اللہ عوام آنے والے دور میں بہت زیادہ تبدیلی محسوس کریں گے ۔ جھالاوان کے عوام باشعور ہیں انہیں چاہیئے کہ جو لیڈر ان کے مستقبل کو بنا سکتا ہے اس کے حق میں رائے دہی استعمال کرکے اپنے مستقبل کو خود بنانے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں