سیاسی شعبدہ بازی اور جھوٹے دعووں سے عوام کو کسی صورت دھوکہ نہیں دیا جا سکتا،عالم فراز مینگل

موجودہ دور میں متوسط طبقے کا استحسال ہو رہا ہے،بلوچستان بھر میں شعبہ صحت اور تعلیم کو محض کرپشن کا ذریعہ بنا دیا گیا، سیکرٹری جنرل بی این پی خصدار

بدھ 7 جون 2017 23:28

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے جنرل سیکرٹری عالم فراز مینگل ،خدابخش مینگل جنرل کونسلریونین کونسل گورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی شعبدہ بازی اور جھوٹے دعووں سے عوام کو کسی صورت دھوکہ نہیں دیا جا سکتا موجودہ دور میں متوسط طبقے کاتعلیمی ایمر جنسی اور دیگر دعووں کے ذریعے کا استحصال کیا گیا بلوچستان بھر خصوصی خضدار میں شعبہ صحت اور تعلیم کو محض کرپشن کا ذریعہ بنا یا گیا سیاسی مداخلت کے تحت اداروں کو مفلوج کیا گیا اب خضدار کے تعلیم اور صحت کے شعبے تباہ ہو چکے ہیں تمام اداروںمیں منفی سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کی جا چکی ہے اسی وجہ سے تا حال میڈیکل کالج خضدار میں کلاسز شروع نہیں ہو سکیںاور نہ ہی دیگر تعلیمی اداروں کو اہمیت دی گئی خضدار کا واحد ہسپتال مریضوں کے لیئے علاج کے قابل نہیں اسٹاف کی کمی اور سہولت کی فقدان کی - وجہ سے مریض رل رہے ہیں رات کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں مریض انتہائی مشکل حالات سے گزر تے ہے غریب لوگوں کو اسپرین تک نہیں ملتی پیرا میڈیکس اسٹاف مطالبات منظور نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج پر ہے خوشامدی سیاسی ٹولہ اشتہارات کے ذریعے کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں