ڈی ای او برائے خواتین افسر کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سات سال سے بند پرائمری سکول میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہو گیا

زاہدہ مصطفی کی تعیناتی سے نہ صرف خضدار میں استانیوں کے مسائل حل ہو رہے بلکہ تعلیمی اداروں میں استانیوں کی حاضریاں بھی بڑھ گئی ہیں، عوامی حلقے

بدھ 7 جون 2017 23:27

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی کی کوششیں رنگ لانا شروع کر دی ،سات سال سے بند پرائمری سکول میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہو گیا ،ضلع بھر میں استانیوں کی حاضری بھی بڑھ گئی اور استانیوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی ہر ممکن تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی کاروائیوں کی بھر پور حمایت سالوں سے پوسٹ پر تعینات ایک کلرک کے تبادلے پر انہیں تنقید کا نشانہ عوام دشمن عمل ہے سازشی عناصر تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوششوں سے اجتناب کریں عوامی حلقے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن کمیشن پاس آفسر زاہدہ مصطفی کی تعیناتی سے نہ صرف خضدار میں استانیوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ ان کی زاتی دلچسپی سے گزشتہ سات سالوں سے بند ایک پرائمری سکول میں بھی درس و تدریس کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ان کی تعلیمی اداروں کا تسلسل کے ساتھ دورہ کرنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں استانیوں کی حاضریاں بھی بڑھ گئی ہیں اور تعلیمی ماحول میں کافی تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے مولا بخش ،محمد یوسف ،عبدالہادی ،اور دیگر نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ کافی عرصے بعد ہمیں ایک دیانت دار آفسر نصیب ہوا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے ماحول میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے اب ایک کلرک کے تبادلے کو جواز بنا کر ایسے مخلص دیانت دار آفسر کے خلاف سازشیں کرنا بنیادی طور پر علم دشمنی کے مترادف ہے اور ہم ایسے کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دئینگے دریں اثناء سیسا خضدار کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ای ڈی او فیمل کی کارکردگی کو سرآتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر خضدار کے عوام تعلیمی نظام کو بہتر کرنا چاہتی ہے تو آفسران کو آزادانہ کام کرنے دیں جب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن برائے خواتین کی یہاں تعیناتی ہوئی ہے تب سے استانیوں کو درپیش مسائل بتدریج حل ہوتے جا رہے ہیں سیسا ان کی اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں