خضدار میں جس وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام موجودہ بلدیاتی دور کے تحت ہورہا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ،میئر میر عبدالرحیم کرد

بدھ 7 جون 2017 22:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خضدار شہر میں جس وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام موجودہ بلدیاتی دور کے تحت ہورہا ہے اس کی مثال ماضی کے ادوار میں بالکل نہیں ملتی ہے ۔ عوام کی مشاورت سے پورے خضدار شہر میں یکساں بنیادوں پر مسائل کے حل کے لئے رقم خرچ کر کے انہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ہم سیاسی لوگ ہیں بابائے بزنجو کی سیاسی فلسفے کے پیرو کار بن کرتحمل اور بردباری کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ جس مقصد کی خاطر عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اسی بدولت عوام کو زیادہ عزیز سمجھتے ہیں اور سارا وقت ان کے مسائل کے حل پر صرف کرتے ہیں۔ اس سے قبل کا خضدار شہر بھی عوام کے سامنے تھا اور آج کا خضدار بھی عوام کے سامنے ہے آج خضدار کی سڑکیں پختہ ہوچکی ہیں سیوریج سسٹم بہتر ہوا ہے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے مذید منصوبے بن رہے ہیںاور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح شہر کی خوبصورتی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے کام جاری و ساری رکھیں ۔

(جاری ہے)

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ خضدار کی آبادی کافی حد تک بڑھ چکی ہے اور شہری مسائل اور ضرورتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔تاہم اس کے باوجود دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم نے عوام کے بنیادی مسائل کو کافی حدتک حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی جہاں مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

شہری ہمیں اپنی رائے دیں اور اپنے مسائل بیان کریں میونسپل کارپوریشن دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انہیں حل کرنے کی کوشش کریگی ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کردنے کہاکہ مذید سیوریج سسٹم کی بحالی ، شہر کی خوبصورتی کے لئے رقم خرچ کررہے ہیں ۔ خضدار میں میونسپل کارپوریشن کے تمام ممبران کی کار کردگی حوصلہ افزا ہے اور وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی بجلی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور اب تک عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ تعمیر و ترقی کا سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں تاہم ہمیں عوامی مفادات عزیز ہیں اور عوام کے مسائل کے حل سے ہیں غرض ہیں جنہیں ہم حل کررہے ہیں ۔ عوام از خود اس بات کی گواہی دیں گے موجودہ بلدیاتی نظام میں ان کے مسائل سب سے زیادہ حل ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں