خضدارمیں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کاقومی شاہراہ پر دھرنا
اتوار 4 جون 2017 21:51
(جاری ہے)
خضدار میںگزشتہ چار راتوں سے قومی شاہراہ پر چمروک کے قریب کیمپ لگا کر جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام احتجاج کیا جارہاہے ۔
کیمپ کے شرکاء سے بی این پی (عوامی) خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری ،نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد مینگل پیپلز پارٹی خضدار کے رہنماء انجینئر حبیب قادر زہری ایڈوکیٹ خالد ، نیشنل پارٹی کے رہنماء میر عبدالوہاب غلامانی،بی این پی مینگل کے رہنماء سفر خان مینگل خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی جھالاوان سوشل فورم کے رہنمائوں سمیع رئوف بلوچ سید محمدعلی شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار کے عوام کے ساتھ نارواسلوک جاری ہے ہر سطح پر یہاں کے عوام کا استحصال ہورہاہے اور ان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔آج بھی خضدار کے عوام کے حقیقی مسائل کی جانب کوئی بھی توجہ مبذول نہیں کیا جارہاہے ۔ چاہے وہ مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہو یاپینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی و عدم دستیابی ، اورتعلیم وصحت کے مسائل ہوں ہر سہولت سے خضدار کے شہری یکسر محروم ہیں اس حوالے جھالاوان سوشل فورم ہی عوامی ترجمانی کے لئے خضدار کے شہریوں کو منظم کررہی ہے اور گزشتہ کئی راتوں سے خضدار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جارہاہے ہم ارباب اختیار کو بتادینا چاہتے ہیں کہ خضدار بجلی کی نعمت سے یکسر محروم ہے دیگر اضلاع کو بغیر کسی لوڈ شیڈنگ کے مکمل بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن خضدار اس لوڈ شیڈنگ کی زدمیں ہے اور بجلی کی سہولت سے محروم ہے ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ اور گرمی کے دنوںمیں طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ۔ اس سلسلے میں ہمارا یہ احتجاج اور دھرناپُرامن طریقے سے جاری ہے بلکہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہم ان مسائل پر آواز بلند کریںاور ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں ۔ سمیع رئوف بلوچ نے کہاکہ عوام کی جانب سے بھر پورانداز میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ اس دھرنے میں بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں پہلے مرحلے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے اور جس کے بعد اگلے مرحلے میں پانی کی قلت ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف آواز بلند کی جائیگی ۔ اور عوامی نمائندوں کو بتادیا جائیگا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیں ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت