پنجگور ،خضدار میں ٹریفک حادثات، 4 جاںبحق 2افراد شدید زخمی ہو گئے

رگنجی کلی رئیسانی میں دیوار گرنے سے 19سالہ نوجوان پاپان جاںبحق،مسافر کوچ نی2موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

جمعہ 2 جون 2017 21:57

کوئٹہ /پنجگور/خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،پنجگور اورخضدار میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاںبحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کلی رئیسانی میں دیوار گرنے سے 19سالہ نوجوان پاپان جاںبحق جبکہ رحیم زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیاگیا جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمی کاعلاج جاری ہے دوسری جانب ضلع پنجگور میں N85روڈ پر گرڈاسٹیشن کے قریب مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سواروں امداد اور یار جان کو کچل دیا جس کے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ مزید تحقیقات متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ،علاوہ ازیں خضدار کے علاقے وڈھ میں مسافر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص عبدالستار جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جاںبحق شخص کے متعلق بتایاجارہاہے کہ وہ لیویز اہلکار ہے تاہم اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کچرہ چھنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے امین اللہ نامی بچہ بری طرح جھلس گیاہے جو پشتون آباد کا رہائشی ہے تاہم مذکورہ بچے کے ورثاء کو تلاش کیاجارہاہے جبکہ بچے کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برنٹ یونٹ میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں