خضدار کے قبائلی سردار کے مظالم سے تنگ علاقہ مکینوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

ساسول میں ایک قبائلی سردار نے ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے،مال مویشی پالنے والوں نے سالانہ چار بیڑھ بکریاں ٹیکس وصول کرتا ہے، حکومت امن فراہم کرے

جمعرات 1 جون 2017 21:47

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) خضدار کے نواحی علاقہ ساسول سے تعلق رکھنے والے حاجی یار محمد شیخ ،حاجی فیض محمد شیخ ،حاجی خیر محمد شیخ ،عبدالکریم غلامانی ،میر شفیع محمد شیخ ،میر عبدالکریم شیخ ،حاجی غلام قادر زہری ،غلام حیدر زہری ،محمد اسحاق شیخ ،محمد حیات شیخ علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ ساسول میں ایک قبائلی سردار نے ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے اسی سردار نے اپنے کارندوں کے زریعے غلام رسول شیخ کی بیٹی کو مبینہ طور پر آغواء کرواکر اپنی نجی جیل میں بند کر دیا بعد ازاں خاتون کے والد کے زرعی زمینوں پر بھی قبضہ کر لیااور بھاری رقم وصول کرکے خاتون کو ان کے والد کے حوالہ کر دیا اس کے علاوہ متعلقہ قبائلی شخصیت نے علاقے کے عوام کو یرغمال بنا کر علاقے کے لوگوں پر مختلف قسم کی پابندیاں لگا رکھا ہے اور لوگوں سے سالانہ ٹیکس میں وصول کرتا ہے یہاں کے لوگوں کی زریعہ معاش مال داری اور گلہ بانی ہے مال مویشی پالنے والوں نے سالانہ چار بیڑھ بکریاں ٹیکس وصول کرتا ہے اگر کوئی ادا نہ کریں تو اسے دو لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے پہاڑوں پر سے خشک لکڑیاں لانے پر دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کرتا ہے ،اسی طرح یہ شرط بھی علاقے کے لوگوں پر عائد کیا گیا ہے کہ تمام زمیندار متعلقہ قبائلی شخصیت کے تھریشر سے تھریشر کروائیں اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو اس زمیندار پر بھی دو لاکھ روپے جرمانہ ہو گا یہ ظلم اور بربریت اپنی جگہ اب لوگوں کے خلاف بے جا مقدمات درج کرنا شروع کر دیا ہے ایک بوگس کیس میں علاقائی مکین محمد و لد فیض محمد شیخ کو بھوگس مقدمہ میں پھنسوایا گیا ہے جس کا مقدمہ ابھی تک معزز عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ دوسری جانب ہمیں موبائل فون کے زریعے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور دھمکی دی جا رہی ہے کہ فلاںسردار کے پاس پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ ہم چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،گورنر بلوچستان ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،آئی جی ایف سی بلوچستان ،آئی جی پولیس بلوچستان ،کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر متعلقہ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں متعلقہ قبائلی شخصیت سے جانی خطرہ ہے انہیں علاقے کے نہتے لوگوں پر ظلم و زیادتی کرنے سے روکھیں اور ہمیں پر امن ماحول فراہم کریں جس سے باقی بلوچستان کے لوگوں کو پر امن ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں