خضدار، ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار

بدھ 31 مئی 2017 21:51

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندو خیل نے کہا ہے کہ کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہیں دیگی ایسی تاجروں کے ساتھ سختی کا بر تائو کیا جائیگا جو روزہ داروں اس ماہ مقدس میں پر یشان کریں گے اسلامی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک ایثار و قربانی کا مہینہ ہے ہمیں اپنی ضروتوں کو کاٹ کر دو سر ون کے نفع رسانی کا فکر کرنا ہے لیکن ہمارے بعض تا جر ان اسلامی ہدایات کو نظر انداز کرکے ناجائز منافع خوری کرتے ہیں جو انتہائی قابل افسو س ہے ا س لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے بڑے گوشت دودھ دہی سمیت تمام پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں یہ قیمتیں قریبی مارکیٹوں سے لئے گئے ہیں تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنے دکان میں نمایان جگہ پر آویزان کریں بصورت دیگر ان کوجرمانہ کے عمل سے گذرنا ہو گا عوام سے اپیل ہے کہ وہ گران فورشی کرنے والے دکانداروں کی نشان دہی کریں انجمن تاجران کے نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ ماہ مقدس میں روز داروں کی سستی اشیاء کی فراہمی میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور معاونت کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں