خضدار میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ترقیاتی پیکج سے اہم منصوبے جاری ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی آئیگی،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

منگل 30 مئی 2017 17:48

خضدار۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ خضدار میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ترقیاتی پیکج سے اہم منصوبے زیر تعمیر ہیں، ان منصبوں کی تکمیل سے خوشحالی آئیگی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خضدار میں ا یک کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمہ کے انجینئر کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر ہو رہے ہیں خیال رہے کہ کسی بھی جگہ پر کوئی ناقص مٹریل کا استعمال نہ ہو انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ذرائع مواصلات ،آبنوشی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی کام جا ری ہے کمشنر قلات نے کہا کہ سرکاری فنڈز کوئی خیراتی رقم نہیں ہوتی یہی رقہم جسے پیسوں میں جمع کرکے قومی مفادات پر مشتمل منصوبوں پرخرچ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر اور غیر معیاری تعمیرات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ایسا کرنے پر متعلقہ محکمے کا آفیسر براہ راست ذمہ دار ہوگا اور ٹھیکیدار کو بھی بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں