رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

پیر 29 مئی 2017 22:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں ماضی کی طرح امسال رمضان المبار کے مہینے میںبھی شہر کے مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں سستے بازار لگاکر عوام کو بارعایت سستی اشیاء فراہم کی جائینگی ۔

سستے بازار میں تمام خوردنی اشیاء دستیاب ہونگی۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ایثار ومحبت اور اخوت کا درس دیتا ہے اس مہینے میںعوام الناس ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کرکے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اشیاء فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ سے ملکر میونسپل کارپوریشن خضدار شہر میں سستے بازار کا انعقاد کریگی ۔ تاکہ عوام بارعایت اشیاء خرید کرگھر لے جاسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ مہینے تزکیہ نفس ،دوسروں کی مدداور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے ۔سحری اور افطاری کے موقع پر مسلمان اپنے دوسرے بھائیوں اور پڑوسیوں کا بھی خصوصی خیال رکھ کر بابرکت مہینے کی نعمتوں سے منور ہوں ۔

میونسپل کارپوریشن عام دنوں کی طرح رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہر کی صفائی کے نظام کو برقرار کھنے کے لئے خصوصی اقدامات کریگی تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے اور تروایح و نمازوں پر جانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔عوام کی خدمت نہ صرف ہمارا فرض ہے بلکہ یہ باعث اجر بھی ہے تو اس خدمت کو ہم ہمیشہ کی طرح جاری و ساری رکھ کر عوام کی نیک دعائیں حاصل کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں