ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بننے والے منصوبے خضدا ر کے عوام کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

پیر 29 مئی 2017 22:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ ایک ارب روپے کے پیکج سے خضدار شہراور تحصیلوں میں مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے ، جن میں عوام کی فلاح وبہبود کے مختلف اسکیمات شامل ہیں ۔ ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے بننے والے منصوبے خضدا ر کے عوام کی خوشحالی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے ۔

ہماری کوشش ہے کہ ان منصوبوں کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کا خصوصی مانیٹرنگ نظام برقرار رکھیں تاکہ یہ منصوبے دیر پا ہوں اور عوام ان سے مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہال کے معائنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی سینئر نائب صدر میر علی شیر ناز براہوئی نائب صدر منیراحمد زہری محمد ایوب بلوچ یونس بلوچ عبدالواحد شاہوانی محمد خان ساسولی خورشید بلوچ ودیگر پریس کلب اراکین اورمیونسپل کارپوریشن کے انجینئر ہدایت اللہ زہری ،ڈی سی آفس خضدار کے آپریٹر عبدالسلام زہری بھی موجود تھے ۔

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خضدار پریس کلب میں تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ کام کے مائنہ کے لئے انجینئرز کی حاضری کو لازمی بنائیں اور کام کے معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد محمد ہاشم غلزئی کا کہنا تھا کہ خضدار کو ایک ارب روپے کے پیکج کی فراہمی یہاں کے عوام کی خوش قسمتی ہے اس رقم کو مختلف منصوبوں پر خرچ کیا جارہاہے ۔

جن میں لائبریری کی تعمیر ، شہر کی خوبصورتی و تزئین و آرائش،پریس کلب ہال ، پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے و دیگر اسکیمات شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان اسکیمات پر معیار کو ملحوظ خاطر رکھ کر دیر پامنصوبہ بندی کے تحت انہیں مکمل کیا جاسکے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوں ۔ موجودہ صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس بڑے پیمانے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو رقم فراہم کی جارہی ہے کہ اور وہ رقم عوامی اسکیمات پر خرچ کیئے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم نے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم بنا رکھا ہے ۔اس مانیٹرنگ نظام کے تحت کام کی رفتار اور شفافیت کا جائزہ لینے اور منصوبوں کو معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں