حکومت ماہ صیام میں لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ، 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جنگل کا قانون ہے ،واٹر سپلائی کی اسکیموں کیلئے کروڑوں روپیہ کا اعلان ہوا اس کے باوجود خضدار میں پانی کا بڑا بحران ہے

نائب امیرجمعیت علماء اسلام ولانا قمر الدین کا بیان

پیر 29 مئی 2017 22:53

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ حکومت ماہ صیام میں لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو حل کرنے میں بری طرح ناکام گئی ہے کیسکو کی جانب سے 24 گھنٹے میں 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جنگل کا ا یک قانون ہے دوسر ی جانب پانی جیسی ایک بنیادی ضروتوں ناپیدا ہو گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے واٹر سپلائی کی اسکیموں پانی کے چھوٹے بڑے ڈیموں کے لئے کروڑوں روپیہ کا اعلان ہوا لیکن اس کے باوجود بلوچستان کے دوسرے برے شہر خضدار میں پانی کا ایک بڑا بحران ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے تمام تر اعلانات و اسکیمات محض کاغذی تھیں جو انتہائی افسوس ناک ہے حکومت کو چاہییکہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرکے ان کے پریشانیوں کو دور کردے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں