پی پی پی نے پاکستانی قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا، موجودہ حکومت سی پیک کے پانچ فیصد حصہ کو بھی فعال نہ کر سکی ہماری حکومت بلوچستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنادے گی

صدر پیپلز پارٹی بلوچستان علی مدد جتک کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی پی پی نے پاکستانی قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا، موجودہ حکومت سی پیک کے پانچ فیصد حصہ کو بھی فعال نہ کر سکی ہماری حکومت بلوچستان میں سی پیک کو سو فیصد کا ر آمد بنا کر بلوچستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنادے گی پھر پوری دنیاء کے لوگ بلوچستان کے ویزہ کے لئے سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے پی پی پی نے بلوچستان کے لوگوں کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے۔

وہ بدھ کو ، جنرل سیکرٹری سید محمد اقبال شاہ ، سیکرٹری خزانہ عبد الحمید خان کا کڑ اور صوبائی رہنما سردار زادہ عمران جتک کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے ریکوڈک سمیت بلوچستان کے ساحل و سائل کی حفاظت کی جبکہ موجودہ حکومت نے اپنی کمیشن کے لئے ریکوڈک کے منصوبہ وکو ٹی تھیان کمپنی کے ہاتھوں بیچ دیا بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلی نواب سردار نہیں بلکہ ہم جیسا کوئی ملنگ ہوگا جمعیت علماء اسلام سمیت تما م حقیقی سیاسی جماعتوں سے آنے والے انتخابات کے لئے اتحادہکی بات چیت چل رہی ہے موجودہ حکومت کا چار سالہ کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے امن وامان کی صورت حال بد سے بد تر ہوتا گیا ہے دہشت گردوں نے سیاسی راہنمائوں سمیت پاکستان کے ہر طبقہ کو انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ نشانہ بنایا ہے ، قومی وطنی اور مذہبی نفرتوں کو ہوا دیا گیا ہے وکلاء ڈاکٹرز معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا گیا حال ہی میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل کے قافلہ کو مستونگ میں نشانہ بنایا گیا جس میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے کشت و خون کے اس ماحول میں موجودہ حکومت نے عوام کو صرف کرپشن کمیشن خوری اور اقربا پروری کا تحفہ دیا بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکمرانوں نے صرف اپنے تجوریوں کو بھرنے کے لئے اربوں روپیہ کے کاغذی اسکیمات بنائیں کروڑوں روپیہ سے اپنے جیبوں کو بھر دیا لیکن یہ اسکیمات کا زمین پر کوئی وجود نہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو قسطوں میں بننے والی حکومت نے بھی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے کوئٹہ کے خو بصورتی وتعمیر کے لئے پانچ ارب روپیہ کا خطیر رقم نکالا گیا یہ رقم بھی کرپشن کا نظر ہو گیا اب بھی کوئٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پہلی قسط کے حکمرانی کرنے والی جماعت جو اپنے آپ کو متوسط طبقہ کا نمائندہ کہا اس کی کرپشن کے پیسوں سے پانی کی ٹینکیاں بھر گئیں ان لوگوں نے اسلام آباد کراچی میں جائدادیں بنا کر متوسط طبقہ سے ہمدردی کا بھر پور مظاہرہ کیا دوسری جانب بلوچستان کے حکمرانوں کے نا اہلی کی وجہ سے بلوچستان کے ایک کھرب بیس ارب روپیہ لیپس ہوکر واپس ہوکر پنجاپ کی ضروریات میں صرف ہوئیں پی پی پی کے راہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کچھہ نہیں کیا ہمارے صوبہ میں 35 ہزار اسامیاں خالی ہیں ، چالیس ہزار اسامیاں بوگس ہیں اس کے باوجود ہمارے نوجوان ڈگریاں لکیر دردر پھر رہے ہیں خود کشیاں کررہے ہیں دوسری جانب حکومت نے پی پی پی کی دور حکومت میں بھر تی کئے جانے والے ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر ان کو ملازمتوں سے فارغ کررہا ہے، پی پی پی کے کارکنوں سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جار ہا ہے پی پی پی کے راہنمائوں نے کہ موجودہ حکومت کو عوام کا نمائندہ حکومت نہیں کہا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے مٹھی بھر سرمایہ داروں کی نمائندہ جماعت ہے اس لئے اس کے گذشتہ چار سال کی معاشی پالیسیاں سرمایہ داروں کے لئے بنتی رہی ہیں ملازم طبقہ اور غریب عوام کا استحصال کیا گیا ہے موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ اقتدار میں ملازمین کی تنخوائوں میں صرف 27 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے گذشتہ ادوار میں 245فیصد ملازمین کی تنخو ئوں میں اضافہ کیا جو ملازم طبقہ کے ساتھ پی پی پی کی لگائو محبت کی علامت پاکستان پیپلز پارٹی نے کیونکہ پی پی پی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں