پرائس کنٹرول کمیٹی خضدار نے شہریوں کی خریداری کے حوالے سے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا

منگل 23 مئی 2017 23:19

خضدار۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء)پرائس کنٹرول کمیٹی خضدار نے شہریوں کی خریداری کے حوالے سے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا ،مٹن فی کلو 550 روپے ،گائے گوشت بغیر ہڈی فی کلو 400روپے،مرغی گوشت فی کلو 260 روپے ،دودھ فی کلو 70روپے ،دھی فی کلو 80 روپے مقرر ،تاجر برادری نرخنامہ دکانوں میں اونچی اور واضح جگہ پر آویزاں کر یں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام سرکاری نامہ دیکھ کر خریداری کریں چیئرمین و مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خضدار جمعہ داد خان مندوخیل تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خضدار جمعہ داد خان مندوخیل کے دفتر سے اشیاء خوردو نوش سمیت دیگر اشیاء کی سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیاہے جاری نرخنامہ کے مطابقگوشت فی کلو 550 روپے ،گوشت گائے بغیر ہڈی 400 روپے ہڈی والی 300 روپے ،بھینس بڑا گوشت فلی کلو 280 روپے ،کلیجی بڑا 180 روپے،گوشت اونٹ فی کلو 330 روپے ،مرغی گوشت فی کلو 260 روپے ،بسکٹ مکس فی کلو 200 روپے،مٹھائی نمبر1 فی کلو 400 روپے ،اسپیشل نمکو فی کلو 200 روپے ،دودھ فی کلو 70 روپے ،دھی فی کلو 80 روپے ،پکوڑے فی کلو 180 روپے ،انڈے فی درجن 65 روپے ،برف فی کلو 15 روپے کپڑوں کی سلائی 500 روپے فی جوڑا ،مقرر کی گئی ہے یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن خضدار کے ریجنل منیجر عبدالحکیم کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور کے مرکزی پالیسی کے مطابق خضدار میں عوام کے لئے رمضان پیکج پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے آٹے کی بیس کلو والی تھیلی پر 80 روپے کی خصوصی رعایت دی گئی ہے جبکہ گھی کے تمام اقسام پر بھی 15 روپے کی رعایت دی گئی ہے دیگر اشیاء میں چینی 55 روپے فی کلو ،دال چنا 110 روپے فی کلو ،دال مونگ (دھلی ہوئی ) 95 روپے فی کلو ،دال ماش (دھلی ہوئی ) 150 روپے فی کلو ،دال مسور 95 روپے فی کلو ،سفید چنے 160 روپے فی کلو ،بیسن 125 روپے فی کلو کجھور فی پیکٹ 500 گرام 70 روپے ،سیلا چاول کائنات فی کلو 105 روپے ،ٹوٹا چاول 68 روپے فی کلو اس کے علاوہ ضلع کے جن جن علاقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں ہیں وہاں ہماری موبائلٹیمیں جائیں گی خصوصا وڈھ ،زیدی ،باغبانہ اور دیگر علاقوں میں ہفتہ وار موبائل اسٹورجاتی رہے گی ،دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر خضدار مجسٹریٹ پرائس کنٹرول جمعہ دا دخان مندوخیل نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام سہولیات عوام کے لئے ہیں تاجر برادری نرخنامہ کو واضح جگہ پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتے سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اگر کوئی تاجر خلاف وزری کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بھاری جرمانہ قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیںانہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کہ وہ سرکاری نرخنامہ سے زیادہ قیمتیں ادا نہ کریں گرانفرشی کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں