آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے ایف سی کیمپ (قلات اسکاوٹس)خضدار میں ہزار سے زائد خاندانوں میں مفت راشن فی خاندان دس ہزار روپے تقسیم کئے گئے

پیر 22 مئی 2017 21:24

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے ایف سی کیمپ (قلات اسکاوٹس)خضدار میں تقریباً ایک ہزار سے زائد خاندانوں میں مفت راشن ،اور فی خاندان دس ہزار روپے دیئے گئے جبکہ بیوہ خواتین ،معذوران میں بھی اسپیشل پیکج اور نقدی تقسیم کی گئی ،ایف سی بلوچستان جہاں ملک کی سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہے وہاں بلوچستان کے غریب لوگوں کی بحالی کی بھی ہر ممکن مدد کر رہی ہے کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک کا مستحقین سے خطاب تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک کی نگرانی میں ایف سی کیمپ خضدار میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے خضدار کے معذوروں ،یتیم و بیوہ خواتین و مستحقین جن کی تعداد تقریباً ایک ہزاسے زائد تھی میں راشن تقسیم کی گئی جن میں گندم ،گھی ،چائے پتی ،مشروبات اور فی خاندان دس ہزار روپے تقسیم کئے گئے جبکہ معذوران اور بیو ہ خواتین میں بھی خصوصی پیکج اور نقدی تقسیم کئے گئے اس موقع پر کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان عوام کی دکھ درد میں خود کو برابر سمجھتی ہے ہم ایف سی جہاں صوبے میں امن و امان کی بحالی میں مصروف عمل ہے وہاںمستحقین کی بحالی ،غریب و ناداروں کو دوسرے شہریوں کے برابر لانے اور بیو ہ و معذورا ن کی بحالی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر اشیا ء خوردو نوش کی تقسیم ان مستحقین کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ایک بابرکت مہینہ ہے اس مبارک اور با برکت موقع پر ہمیں چاہیئے کہ جو کچھ ہم خود کھائیں اس کا ایک حصہ اپنے ہمسایہ اور دوست احباب کو بھی شریک کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں