خضدار،کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر عمربلوچ کی قیادت میں تین کمانڈروں سمیت 26فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
پاکستان مضبوط ہاتھوں میںہے،آرمی و ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح ہم بغیر وردی کے پاکستان کے محافظ ہیں رہنماء مسلم لیگ (ن) سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری کا تقریب سے خطاب
جمعہ 19 مئی 2017 22:10
(جاری ہے)
اس موقع پر کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک سمیت سول و عسکری آفیسران موجود تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میںہے آج آرمی و ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح ہم بغیر وردی کے پاکستان کے محافظ اور اس پر اپنی جان نچھاور کرنے والے ہیں۔ پڑوسی ملک انڈیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اسے ترقی سے روکنے کا خواب چھوڑ دے ۔یہ وطن عزیز ناقابل تسخیر اور قیامت تک قائم و دائم رہنے والا ملک ہے ، تقریب میں شہری ایکشن کمیٹی کے رکن مولانا عنایت اللہ رودینی ، بی این پی کے حیدر زمان بلوچ آغاسمیع شاہ ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ،ٹرانسپورٹر رہنماء بابو محمد یوسف و دیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ہتھیار ڈالے والوں کو سینٹر میر نعمت اللہ خان زہری اور کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے قومی پرچم پہنائے اور انہیں نقد رقم بھی دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرمیر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستان پوری دنیاء میں ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور انشاء اللہ پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، سی پیک کاجو منصوبہ تخلیق کیا گیا ہے وہ یہاں معاشی ترقی انقلابی قدم ثابت ہوگا، یہی وہ ترقی ہے جو بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے تاہم وہ اپنی سازشوں اور مداخلت سے پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ہیں پاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا، جو نوجوان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے انہوںنے اپنے لئے ایک اچھاراستہ چنا اب ان کی اچھی زندگی کی شروعات یہی سے ہونگی ۔ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہاکہ نوجوانوں کو ورغلایاگیا تھا اور انہیں ان کی پُرسکون زندگی سے دور کردیا گیا تھا ، تاہم اب آہستہ آہستہ نوجوانوں کو سمجھ آرہاہے کہ ان کے لئے اچھی زندگی گزارنا اور ایک اچھا شہری بننا ہی بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قومی دھارے میں آرہے ہیں اور محب وطن بن کر اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔ باقی ماندہ نوجوانوں کو بھی کہتے ہیںکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر اچھی زندگی کی شروعات کریں جنہیں ہم خوش آمدید کہیں گے ۔ پاکستان نے ترقی کے سفر کا آغاز کردیا ہے اور انشاء اللہ یہ ترقی دیر پااور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہوگی ۔ دشمن پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اور ان کا صوبہ ترقی کرے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اس کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کے عوام کو ملے گا یہاں سڑکیں بن رہی ہیں اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ترقی کے حوالے سے وطن عزیز کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ہتھیار ڈالنے والے عمربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بھکایا گیاتھا جس راستے کوہم نے چنا تھا اس میں تباہی تھی چنانچہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم قومی دھارے میں شامل ہو کر اچھی زندگی گزارنے کا آغاز اور ہم محب وطن بن کر ایک عام شہری کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں ،جو دوسرے نوجوان پہاڑوں پر ہیں انہیں بھی کہتے ہیں کہ وہ جنگ و جدال کا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ۔ہتھیار ڈالنے والوں میں ضلع خضدار کے خالد حمید عرف قربان ،محمد حسین عرف دل جان ،محمد اقبال ،محمد جان ،حضور بخش ،صوالی ،محمد عمر ،میار ،ضلع قلات سے عبدالرزاق عرف شہزاد ،مہیم خان عرف بابو ،صوالی عرف کریم بخش ،محمد دین عرف کرم خان ،علی اکبر عرف علی جان ضلع واشک سے خدائے داد ،امیر بخش ،محمد یعقوب ،سیراج ،مہراللہ ،محمد عمر اور ضلع آواران سے شمیم نصیر ،تمکین احمد عرف کیا ،عبدالحفیظ عرف داود ،کریم جان عرف لقمان ،عطاء محمد عرف شاہ دوست ،عبدالحق و دیگر شامل ہیں قبل ازیں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت مالی مدد بھی کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار