کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے تین کمانڈروں سمیت 26 فراری ایف سی کیمپ خضدار میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک

جمعہ 19 مئی 2017 17:07

کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے تین کمانڈروں سمیت 26 فراری ایف سی کیمپ خضدار میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک
خضدار۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہا کہ میں افواج پاکستان کی جانب سے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے اپنے بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اب پہاڑوں پر بہت تھوڑے لوگ رہ گئے ہیں جو دشمن کے ہاتھیوں کھیل کر اپنی دنیا تباہ کر رہے ہیں میں انہیں بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنے ساتھیوں کے طرح ملک کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر ہی اپنی وطن کو بہتر دفاع کر سکتے ہیں ہمیں بلوچستان کے عوام پر فخر ہیں کہ وہ دشمن کے خلاف بھر پور انداز میں ایف سی سمیت تمام فورسزکے ساتھ تعاو ن کر رہے ہیں انہی کے تعاون سے دشمن کے منصوبے ناکام ہوتے جا رہے ہیں دشمن نے ہمیں بلوچستان میں بھائی کو بھائی کے ہاتھوں قتل کرنے ،خانہ جنگی پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ،بلوچستان کے امن پاکستان کے امن کی سیڑھی ہے ،بلوچستان کے بغیر پاکستان کی تکمیل نا ممکن ہے اور بلوچستان ہی کے زریعے پاکستان کے ترقی کی راستے جاتے ہیں ہمارا رشتہ نا قابل تسخیر ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے خضدار میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے تین کمانڈروں سمیت 26 فراریوں کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری کہاہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے ہماری بھائی ہیں انڈیا اور را ء کے ہاتھوں میں کھیلنے والے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں ۔انہوںنے کہاکہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے ہمارے بھائی ہیں ہم اپنے باقی ماندہ بھائیوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ساتھیوں کی تقلید کر کے قومی جھنڈے تلے جمع ہو کر ملک و ملت کی خدمت کریں ۔

ہتھیار ڈالنے والوں کو ہم گلے لگا کر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ماضی کو بھول کر نئے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈر عمر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ماضی کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ہمیں سنہرے خواب دیکھا کر ورغلایا گیا ہمیں آزادی کا خوش نماء نعرہ دے کر دھوکہ دیا گیا حقیقت میں آزادی کا نعرہ دھوکہ کا نعرہ ہے اس میں چند خاندان فائدہ اٹھا تے ہیں باقی بلوچوں کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں ہم اپنی ماضی کے کردار کو بھول کر آگے بڑھانا چاہتے ہیں ہم باقی رہ جانے والے ساتھیوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی ملک دشمن ہاتھوں میں کھیلنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں اور نا قابل تسخیر ملک کی خدمت کریں ۔

(وش)

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں