لیویز کی خضدار اور کوہلو میں کارروائیاں‘ سنگین مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

لیویز کی خضدار اور کوہلو میں کارروائیاں‘ سنگین مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان گرفتار
خضدار/کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء)بلوچستان کے ضلع خضدار اورکوہلو میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیویز کی کارروائیوں میں قتل اوردیگر مقدمات میں مطلوب 6ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے ،جن سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل کی سربراہی میں لیویز انچارج رسالدار سعید زہری و لیویز ٹیم نے تراسانی زہری میں چھاپہ مار کر قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان امان اللہ ،عبدالجبار کو گرفتار کر لیا۔

لیویز کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل ایک شخص کو قتل کردیاتھا۔علاوہ ازیں کوہلو میں بھی ڈپٹی کمشنر کوہلو آغانبیل اختر کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار تمبو عبدالصمد مری کی سربراہی میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان جان محمد،عبدالرحیم ،محمد دین اورمحمد علی کو گرفتار کرلیاہے ۔جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں