ڈیمز بنانے کا مقصد زراعت کی ترقی ،زیر زمین پانی کی قلت دور کرکے عوام کو پانی سے متعلق درپیش مسئلے کو حل کرنا ہے،کمشنر قلات ڈویژن

جمعرات 18 مئی 2017 22:14

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ حکومت ڈیمز بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ڈیمز بنانے کا مقصد زراعت کی ترقی اور زیر زمین پانی کی قلت دور کرکے عوام الناس کو پانی سے متعلق درپیش مسئلے کو حل کرنا ہے ۔ زراعت کی ترقی کے لئے ڈیمزاور چیک ڈیم بنانے کی بے حد ضرورت محسوس کی جارہی ہے تاکہ زمینداروں کو پانی ملے اور وہ وسیع رقبے پر کاشتکار کرنے کے میں کامیاب ہوں۔

بلوچستان میں قابل کاشت زرعی زمینیں بہت زیادہ ہیں لیکن پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہوئی ہیں ایسی بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنا کر حکومت صوبے سے غربت کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کررہی ہے ۔ خضدار کے مختلف علاقوں میں ڈیمز بن رہے ہیں جن کے مکمل ہونے سے نہ صرف پانی ضائع ہونے سے بچ سکے گا بلکہ خشک سالی میں کمی لانے میں بھی مدد ملیگی حکومت ڈیمز منصوبوں کو معیاری انداز میں وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ماہر انجینئرز اور تجربہ کار آفیسرز کی نگرانی میں ڈیمز منصوبہ کامیابی کے ساتھ اپنے پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گزشتہ روز خضدار کے علاقہ ہیناری ڈیم کے معائنہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ایکسیئن خضدار فریداحمدم پندرانی و دیگر آفیسرز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حکومت عالمی اداروں کی مدد سے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر ڈیمز بنارہی ہے ۔ چونکہ بلوچستان میں بارشیں کم ہوتی ہیں اگر بارشیں ہوبھی جائیں تو بارشوں کا پانی ندی نالوں کی نظر ہو کرضائع ہوجاتا ہے ۔

ہم نے دیکھا کہ بارش کاپانی ضائع ہونے سے صوبے کو اور صوبے کے عوام بے حد نقصان ہورہاہے ۔ اس حساس مسئلے پر حکومت سنجیدہ گی سے غور کرتے ہوئے صوبے میں ڈیمز منصوبے کو حتمی شکل دی اور آج صوبے میں کئی ڈیمز بن چکے ہیں یا بن رہے ہیں جن کا مستقبل میں عوام کو بے حد فائدہ ہوگا ۔ان کی جو زرعی زمینیں تھی جن کو پانی نہیں مل رہا تھا یا بنجر زمینں تھی ان کو آباد نہیں کرپارہے تھے اب وہ سب زمینیں سیراب ہونگی اور ان کو کاشت کاری کے کام میں لایا جاسکے گا ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت ڈیمز منصوبوں کو معیاری انداز میں وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ دیر آید درست آید کے مصداق اب ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں ڈیمز بن رہے ہیں جن کا فائدہ آنے والے مستقبل میں عوام یقینی طور ملیگا ۔ چونکہ پانی زندگی ہے جب پانی نہیں ہوگا تو زندگی کا چلنا بھی محال ہی ہوگا ۔ پانی کی قدر کرتے ہوئے ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کو محفوظ بنانا ہوگا جس کے لئے حکومت خطیر رقم خرچ کرکے ڈیمز بنارہی ہے ۔

ماہر انجینئرز اور تجربہ کار آفیسرز کی نگرانی میں ڈیمز منصوبہ کامیابی کے ساتھ اپنے پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اب عوام کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ ڈیمز بنانے سے ہی ان کے مستقبل کو فائدہ ہوگا ان کی زمینیں سیراب ہونگی اور خشک سالی کا خاتمہ ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی جانب سے حکومت کو نہ صرف تجاویز مل رہے ہیں بلکہ ان کا تعاون بھی حکومت کے ساتھ برابر جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں