پے در پے دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا بلوچستان میں امن وامان کے دعویداروں کے منہ پر طما نچہ ہے ، مستونگ دھماکے جیسے واقعات حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اکابرین پر حملے اسلام کے دشمنوںاور ان کے ہمنوا قو توں کی مز موم سازش ہے، سابق صوبائی وزیر صحت عبدالخالق موسیانی کا مذمتی بیان

بدھ 17 مئی 2017 22:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر صحت وڈیرہ عبدالخالق موسیانی نے کہا ہے کہ پے در پے واقعات کا رونما ہونا بلوچستان میں امن وامان کے دعویداروں کے منہ پر طما نچہ ہے ، مستونگ دھماکے جیسے واقعات حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اکابرین پر حملے اسلام کے دشمنوںاور ان کے ہمنوا قو توں کی مز موم سازش ہے،مستونگ جیسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے جمعیت علماہ اسلام کی صدسالہ امن کانفرنس جس کا میابی سے ہمکنار ہونا ایک واضح پیغام تھا ۔

وہ بدھ کو اپنی جاری کردہ مذمتی بیان میںاظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مگر یہ کا نفرنس امن دشمنوں کو راس نہیں آئی ۔ بلوچستان میں امن و امان کی کوششوں کیوجہ سے جمیعت علماء اسلام کی قیادت کو ٹارگٹ کا نشانہ بنا یا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مولا نا شیرانی اور مولا نا فضل الرحمان پر کئی بار اس طرح کے حملے کئے گئے بلوچستان حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئے ہیں ۔

جمیعت علماء اسلام کا ہر کار کن اسلام اور ملک کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اکابرین کی حفاظت کرنا اچھی طریقے سے جانتا ہے ۔مستونگ جیسے سانحات امن و امان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک گہری سازش ہے ۔ دہشت گردی ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔سانحہ مستونگ اور گوادر میں مزدوروں کا قتل عام سفاکا عمل ہے ۔جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے عالم اسلام اور پاکستانی عوام کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کا میاب ہو نے نہیں دیا جائے ۔

اس وقت ملک میں سی پیک کی وجہ سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی قوتیں اور اسلام کے دشمن سانحہ مستونگ واقعات سے اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی کو ششوں میں مصروف عمل ہیں جمیعت علماء اسلام کے اکا برین کا رکنان پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں