خضدار،پک اپ گاڑی الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ،پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی

منگل 16 مئی 2017 21:12

خضدار۔16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) نال ہڑنبو کے قریب وڈھ سے نال جانے والی پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ،ایک خاتون جاں بحق پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق وڈھ سے نال آنے والی پک اپ گاڑی ہڑنبو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (ج) موقع پر جا ں بحق اور پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جا ں بحق اور زخمیوں کو لیویز اہلکاروں نے بی ایچ یو نال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امدا د پہنچانے کے بعد زخمیوں کو خضدار ریفر کر دیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں