انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کومعاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،سہیل الرحمن بلوچ

ایسے لوگوں کا جذبہ لائق تحسین ہیںجو دوسروں کی دنیاء آباد کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

پیر 15 مئی 2017 21:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کومعاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ایسے لوگوں کا جذبہ لائق تحسین ہے کہ جو دوسروں کی دنیاء آباد کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ یقینا ایسے افراد کے لئے دنیاء و آخرت دونوں جہانوں میں بھلائی ہے، معاشرے کے تمام افراد اپنے اندر ویسے ہی جذبہ پیدا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور فائونڈیشن کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے لئے ادویات کاعطیہ فراہمی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر النور فائونڈیشن کے چیئرمنیر نور ، صدر بابا شفیق الرحمن جنرل سیکریٹری نذیر احمد نتھوانی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ماما حیدر موسیانی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ النور فائونڈ یشن کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال خضدارمیں عطیہ کی گئی ادویات غریب مریضوں کو فراہم کی جائیگی غریب کی مدد کرنا اور ان کے کام آنا اہم کارنامہ ہے ۔

اس طرح خیر و بھلائی کا عمل باعث فخر ہے یہی جذبہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنے میں آپ میں بیدار کرناچاہئے معاشرے کے ہر فرد میںانسانیت کا جب جذبہ پیدا ہوگا تو بے بس و لاچار افراد کی مدد اور بہتر انداز میں ہوسکے گی ۔النور فائونڈیشن جیسی دیگر تنظیمات اور افراد کو بھی آگے انسانیت کی خدمت کرنا چاہئے۔ النور فائونڈیشن کے چیئرمین منیر نور اور النورفائونڈیشن کے صدر بابا شفیق الرحمن و جنرل سیکریٹری نذیراحمد نتھوانی نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے اس خدمت کو ہم آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھیں گے آج ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں غریب مریضوں کے لئے ادویات فراہم کرکے ہم بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں