ہماری پارٹی عوام کے خوابوں کی تعبیر اور امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے،نیشنل پارٹی

تمام بنیادی سہولیات سے روشناس کرانے میں پارٹی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے، سردار محمد اسلم بزنجو

اتوار 14 مئی 2017 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میئر خضدار میر عبدالرحیم کردنے کہاہے کہ ہماری پارٹی عوام کے خوابوں کی تعبیر اور امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے ۔عوام کے دکھوں کا مداوا اور انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے روشناس کرانے میں پارٹی نے جو بنیادی کردار ادا کی ہے اس کا صلہ عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ کی پرچی کی صورت میں دے رہاہے ۔

خضدار کے اہم سیاسی و قبائلی حلقہ نیامجو سے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے حق میں جو حقِ رائے دہی استعمال کی ہے وہ عوام کے خلوص ،پارٹی سے دل لگی و دل جمعی کا منہ بولتا ثبوت ونتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

خضدار کے عوام کا شعور اور دانشمندی عروج بام پر پہنچ چکی ہے عوام اب قبائلی ء، زئی اور ٹک کی سیاست سے باہر نکل چکا ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت ساری جماعتوں کے اتحاد کے مقابلے میں نیشنل پارٹی کو کامیاب کروا کر عوام نے یہ بات ثابت کردی کہ وہ صرف اور صر ف ترقی چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ ہم اقتدار میں رہ کر صرف خاموش نہیں بیٹھے ہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ہر لمحہ اور گھڑی عوام کے مسائل کے حل کے جتن میں رہتے ہیں اور اس کانتیجہ ہم نے عوام کو ترقی اور فلاح و بہبود کی صورت میں دی ہے ۔ آج ڈیمز بن رہے ہیں ، تعلیم و صحت کے مراکز قائم ہورہے ہیں عوام کی خوشحالی کے لئے ترقیاتی منصو بے بن رہے ہیں خضدار میں یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز بن رہے ہیں ۔

اس طرح کے منصوبے کسی بھی پارٹی نے عوام کو نہیں دیا ہے جو کہ نیشنل پارٹی نمایاں کارنامہ سرانجام دے رہی ہے۔ عوام کو بھی احساس ہے کہ ان کی نمائندگی اور ترجمانی کا حق صرف اور صرف نیشنل پارٹی ادا کرسکتی ہے ۔ماضی میں بلدیاتی الیکشن میں تن تنہا عوام نے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور اب ضمنی الیکشن میں ایک بنیادی سیٹ سے عوام نے نیشنل پارٹی کے امیدوارکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے حق اور سچ کے ساتھ دیا ہے اور ماضی کی تاریخ زندہ کردی ۔

خضدار میں تمام رہنماء اور کارکن و نیامجو کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محنت کی اور نیشنل پارٹی کے حق میں رائے حق دہی استعمال کرکے نیشنل پارٹی کو کامیاب کرایا ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہنیا مجو میں میونسپل کارپوریشن کی نشست پر نیشنل پارٹی کی کامیابی نے مخالف درجن بھر جماعتوں کو انگشت بدندان پر مجبور کردیا ہے ۔

خضدار نیشنل پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی جیت نے اس بات کا بین ثبوت پیش کیا کہ آج بھی خضدار کے عوام نیشنل پارٹی کی پشت پر کھڑے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں ان کے بنیادی مسائل نیشنل پارٹی ہی حل کرسکتی ہے ۔ احتجاج ، سڑکوں کی سیاست اور اپوزیشن و استعفے کی سیاست سے عوام بیزار آچکے ہیں عوام چاہتے ہیں کہ ایک ایسی حقیقی قوم پرست جماعت کو ووٹ دیکر اپنے بنیادی مسائل کوحل کرواسکتے ہیں کہ جسے ہمیشہ عوام کی فکر لاحق ہو اور یہ پارٹی صرف اور صرف نیشنل پارٹی ہی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ماضی کی یاد تازہ کردی ہیں ۔ اور یہ بات ثابت کردی کہ نیامجو اب اور کسی کا نہیں بلکہ سردار محمد اسلم بزنجو کے چاہنے والے کا مرکز ہے اور نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں