کمشنر قلات ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس

ہفتہ 13 مئی 2017 23:47

خضدار۔13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو قلات ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی ،ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی، ڈی سی قلات جلال الدین کاکڑ، ڈی سی واشک سمیع اللہ شاہ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ پولیو سیل کے نمائندے ڈاکٹر شفیع دانش ،ڈویژنل ڈائریکٹر صحت قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل، اسسٹنٹ کمشنرخضدار جمعداد مندوخیل ،ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی، ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر شبیر مینگل ،ڈپٹی ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر حفیظ محمد شہی ودیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ پولیو سیل کے نمائندے ڈاکٹر شفیع دانش کو پولیو کے خاتمے اوربہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی تجویز دی جس کی کمشنر قلات ڈویژن نے فوری منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دیں گے ۔

قلات ڈویژن میں پولیو مہم کا آغاز15 سے 18 مئی تک ہوگا ۔اس دوران 4 لاکھ 57 ہزار5 سو41 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔ جس کے لئے 15 سو 14 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور اس دوران پولیومہم میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کام کا جائزہ لینے اور مدد کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی طرف سے یونین کونسل سطح پر مانیٹرز کو ذمہ داری دی جائیگی جو مہم کے دوران اپنی رپورٹس ڈی سی کو پیش کریں گے اور دوران مہم درپیش آنے والے مسائل کو حل کریں گے۔ کمشنر قلات ڈویژ ن نے کہا کہ اس قومی مہم میں علماء کرام ،سیاسی وسماجی تنظیمیں ،بلدیاتی نمائندے، قبائلی عمائدین ،این جی اوز، الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی برادری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں