خضدار ،امتحان دینے والے طالب علم کو چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا

ہفتہ 13 مئی 2017 22:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) خضدار میں امتحان دینے والے طالب کو چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ہائی سکول خضدار میں محمد مراد لہڑی اپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی کرکے کیمسٹری پیپر دینے امتحان میں چلا گیا ، واپس آیا توان کی نئی موٹر سائیکل نمبر 7968انجن نمبر سی اے 969747کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لیکر فرار ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

محمد مراد کا کہنا تھا کہ جہاں انہوںنے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی وہاں پولیس اہلکار تعینات تھے ، پولیس سیکورٹی کی باوجود ماڈل ہائی اسکول کے اندر سے موٹر سائیکل چوری ہونا تعجب خیز ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں